آذری فوج سے تازہ جھڑپیں،آرمینیا کے مزید 51فوجی ہلاک

باکو :آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ علیحدگی پسند خطے نگورنو کاراباخ میں ہونے والی لڑائی میں آرمینیا کے مزید 51فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ علیحدگی پسند خطے نگورنو کاراباخ میں ہونے والی لڑائی میں مقامی فوجی ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر کو دوبارہ خونریز جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔1990کے عشرے سے اب تک یہ علاقائی تنازعہ تقریبا تیس ہزار انسانی ہلاکتوں کی وجہ بن چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خطہ آذربائیجان کا حصہ ہے مگر اس کی آرمینیا نواز علیحدگی پسند انتظامیہ نے برسوں پہلے اس کی آزادی کا یکطرفہ اعلان کر دیا تھا۔آرمینیا وزارت دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ آذری دستوں کے خلاف لڑتے ہوئے اس کے مزید اکاون فوجی مارے گئے۔ یوں مقامی فوجی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر1119 ہو گئی ہے۔ نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر کو دوبارہ خونریز جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔1990کے عشرے سے اب تک یہ علاقائی تنازعہ تقریبا تیس ہزار انسانی ہلاکتوں کی وجہ بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں