پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی کارروائی افسوس ناک ہے ،میر ضیاءلانگو
کوئٹہ( این این آئی)وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے ژوب کے منذیکئی سیکٹر میں پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی کارروائی افسوس ناک ہے وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے اس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی.میر ضیاءلانگو نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات دو طرفہ تعلقات میں خلل کی وجہ بنتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیںامید ہے کہ ہمسایہ ملک اس قسم کی دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔
Load/Hide Comments


