ژوب، ویگن کھائی میں گرنے کے باعث 4افراد زخمی
ژوب:ژوب کے علاقے ولہ اکرم روڈ پر ویگن کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں ولہ اکرم روڈ پر ویگن کھائی میں گرنے سے 4 افراد معمولی زخمی ہوگئے زخمیوں کوعلاقے کے ڈاکٹر سمندر خان مندوخیل نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی علاقے کے لیویز فورس بھی زخمیوں کی مدد کیلئے بروقت پہنچ گئے تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
Load/Hide Comments


