کراچی سے کوئٹہ آنے والی پرواز میں فنی خرابی، واپس کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، نواب زہری بھی سوار تھے
کوئٹہ:پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا جہاز پی کے 352میں فنی خرابی کوئٹہ آنے والے جہاز کو واپس کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرا دیا گیا جہاز میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بھی سوار تھے کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کی کراچی حکام سے تلخ کلامی ہوگئی پی آئی اے حکام کے مطابق پی کے352نے جو 1:50پر کراچی سے اڑان بھری اور 3بجے کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم جہاز میں کچھ دیر بعد فنی خرابی کی نشاندہی پر پائلٹ نے جہاز کراچی کی طرف موڑا اور مہارت سے لینڈ کرادیا جہاز میں نواب ثناء اللہ زہری بھی سوار تھے حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سطح پر اختلافات کے بعد نواب ثناء اللہ زہری نے،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس میں شرکت کرناتھی ترجمان پی آئی اے کے مطابق کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے352کو فنی خرابی کی وجہ سے واپس بلوا یا گیا طیارے کے کاک پٹ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ترجمان کے مطابق کوئٹہ جانے والی پرواز کا جہاز تبدیل کیا جارہا ہے جہاز کو جمعہ کو شام 7بجے کوئٹہ روانہ کردی گئی ہے۔


