عمران صاحب! یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے،یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں، واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے، عمران صاحب ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کو حالات کی سنگینی اورشدت کا شاید ادراک و احساس نہیں،عمران صاحب عوام سے خطاب میں حکومت کا کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں اگر لاک ڈاون کرنا ہے تو اس کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی، وہ بتائیں کرفیو اور لاک ڈاون کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب مشکل وقت کے لئے خود کو اور حکومت کو تیار کریں، عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے، عمران صاحب وزیراعظم آپ ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ سوچیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں