اہلیہ اور داماد کا صدر ٹرمپ کو الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور داماد نے انہیں الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح سے ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں تقسیم پیدا ہوگئی ہے جب کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے صدر کو الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی صدر کے بڑے بیٹے نے الیکشن میں جدوجہد پر اپنے والد کی تعریف کی۔امریکی میڈیا کا بتانا تھاکہ صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد خود ٹرمپ کے پاس گئے اور انہیں نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ دیا جب کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے بھی ٹرمپ سے کہا کہ وقت آگیا کہ وہ انتخابات میں شکست کو تسلیم کرلیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیٹوں ڈونلڈ جون اور ایریک نے امریکی صدر کے ساتھیوں کو مشورہ دیاکہ وہ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھیں اور عوامی سطح پر انتخابات کے نتائج کو مسترد کریں۔امریکی صدر کے بیٹوں نے ری پبلکن رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابات چرائے گئے ہیں اور وہ نتائج کی تبدیلی کے لیے لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں