نئی امریکی انتظامیہ کو افغان امن عمل کاجائزہ لینا چاہیے، افغان حکام

کابل:افغانستان کے دوسرے نائب صدر سرور دانش کہتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ کو افغان امن عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دوسرے نائب صدر سرور دانش نے اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ امن مذاکرات میں پیشرفت کی راہ میں طالبان اصل رکاوٹ ہیں۔نائب صدر سرور دانش نے کہا کہ طالبان ملک میں جاری جنگ کے پرامن حل پر یقین نہیں رکھتے، افغان امن عمل میں تمام فریقین کیتعاون کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں