ٹرمپ شکست تسلیم نہ کریں بلکہ فائٹ کریں، لنزے گراہم

واشنگٹن:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم جنوبی کیرولائنا سے دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔اس موقع پر لنزیگراہم نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتخابات میں شکست تسلیم نہ کریں بلکہ ہر لیگل ووٹ کے لیے لڑیں۔لنزے گراہم نے کہا کہ میڈیا یہ فیصلہ نہ کرے کہ امریکی صدر کون ہوگا۔واضح رہے کہ جو بائیڈ ن امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج اگلے ہفتے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہم سب جانتے ہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعوی کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کے میڈیا کے ساتھی بھی ان کے مددگار ہیں،یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے، حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔دوسری جانب نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس عظیم ملک کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آگے ہمیں مشکل چیلنجز درپیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں