اسپیکر نے اپنی شخصیت اور اپنے کردار کو متنازعہ کردیا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے اپنی شخصیت اور اپنے کردار کو متنازعہ کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر نے اپنی شخصیت اور اپنے کردار کو متنازعہ کردیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سال کے بعد بلایا جاتا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا پیپلزپارٹی قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کرے گی؟۔شیری محمن نے کہاکہ اسپیکر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بھی قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس کی طرح چلایا تو پھر بہت مشکل ہے۔شیری رحمان نے علی امین گنڈا پور سے معافی مانگنے یا مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ علی مین گنڈاپور کی تقریر پر تحریک انصاف کو کیوں چپ کا روزہ لگ گیا ہے؟ شیری رحمان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور فوری طور پر معافی مانگیں یا مستعفی ہوجائیں۔
Load/Hide Comments


