ایل او سی پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق 12زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں شہری آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جبکہ پا ک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھاناپڑا ،بہادرانہ کارروائیوں کا پاک کا ایک جوان بھی جام شہادت نوش کرگیا اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، 7 اور 8 نومبر کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی وادی نیلم کے اس پار ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جھڑپ حریت پسندوں اور بھارتی کے فوج کے مابین مقبوضہ وادی میں ہوئی جس میں 4 بھارتی فوجیوں سمیت کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
ا

اپنا تبصرہ بھیجیں