امریکا میں ایک اور کورونا ویکسین کا ٹرائل کامیاب ہوگیا

امریکا میں کورونا سے بچاؤ کی ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔نتائج کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
یہ نئی ویکیسن امریکی دو اساز کمپنی موڈرنا نے تیار کی ہے جس کے مرض سے تحفظ کی شرح 30 ہزار افراد کے ٹرائل کے نتائج سے اخذ کی گئی ہے۔ مگر دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج یہی رہے ہیں کہ وقت گزرنے کے باوجود ویکسین کا اثر کم نہیں ہو رہا ہے۔اس سے قبل امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیارکی گئی کورونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق فائزر نے دعویٰ کیا ہے جرمن دواساز ادارے بائیون ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیارکی گئی ویکسین اپنے تیسرے آزمائشی مرحلے میں کوروناکو روکنے میں 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں