لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا،خواہ لاشوں سے گزرنا پڑ جائے‘ طلال چوہدری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا الیکشن 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے،پولنگ ڈے پر دھاندلی کی گئی اور لوگ خریدے گئے،ہماری تحریک عمران خان کو ہٹانے کیلئے نہیں بلکہ اس سسٹم سے اس روح کو نکالنا ہے جو ووٹ سے حکومت نہیں بننے دیتے۔ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روح موجود ہے جو اگر ووٹ سے حکومت بن بھی جائے تو اسے چلنے نہیں دیتے،پاکستان میں کٹھ پتلیاں بٹھائیں گے تو کشمیر کا یہی حال ہوگاہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ حکومت ختم کرنے والی روح ہے،اگر عمران کو بدلنا ہوتو کوئی مسئلہ نہیں،جو سچ نوازشریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں بولا بعد میں تمام جلسوں میں ان کا بیان دہرایا گیا،پہاڑ جیسا سچ نوازشریف ہی بول سکتاہے،سیاسی طورپر اب بچے گا وہی جو نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے کی اجازت کٹھ پتلیوں سے برداشت نہیں ہوپا ررہی،اینٹی کرپشن کے گوہر نفیس اپنا چہرہ سیاہ نہ کریں،سربراہ اینٹی کرپشن جاوید اقبال والا کردار ادا نہ کریں،لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا،خواہ لاشوں سے گزرنا ہی پڑ جائے،اگر قاضی فائز عیسی کے فیصلوں پر عمل ہوتا تو آج فیض آباد کا دوبارہ دھرنا نہ ہوتا،جو مذہب کے نام پر کھڑا کرتے رہے،جوتے اور سیاسی پھینکتے رہے اب وہ بھگتیں،پاکستان میں مذہب کو اشتعال دے کر مفادات پورے کئے گئے،فیض آباد کا دھرنا مکافات عمل ہے ں جنہوں ہزار ہزار روپے بانٹے ان کیلئے سبق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں