محکموں میں کرپشن بے ضابطگیاں اور لوٹ گھسوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،اختر حسین لانگو
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہاہے کہ محکموں میں کرپشن بے ضابطگیاں اور لوٹ گھسوٹ کو برداشت نہیں کرتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے محکمے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بے ضابطگیاں بڑھتی جارہی ہے ان کو روکا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ بلدیات سے متعلق آڈٹ پیرا کے حوالے سے پی اے سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی،اراکین اسمبلی ثناء بلوچ،میر زابد ریکی،ملک نصیر شاہوانی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صالح ناصر،پی اینڈ ڈی کے چیف آفیسر نور محمددمڑ سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ محکمے میں جوآفیسران کام نہیں کرتے اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے مختلف بہانے تلاش کرتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔