پی ڈی ایم کا بیانیہ لہولہان ہوچکا ہے، اسد عمر
اسلام آباد :وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ لہولہان ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کے بیانیے کو دفنانے کیلئے رضاکاروں کی ضرورت ہوتو فراہم کریں گے، اپوزیشن اگر این آر او نہیں مانگ رہی تو پھر محاذ آرائی کس بات کی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیر مملکت زبیدہ جلال نے مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ڈیومو کریٹک موومنٹ کا بیانیہ لہولہان ہوچکا ہے، جسے دفنانے کے لیے اگر رضاکاروں کی ضرورت ہوئی تو پی ٹی آئی فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے رہنماء آپس میں لڑتے رہتے ہیں ان کی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کم ہوتا ہے، دعا ہے یہ اسی طرح آپس میں لڑتے رہیں کیونکہ اگر ان کی لڑائی ختم ہوگئی تو یہ 2023 کے الیکشن کی تیاری شروع کردیں گے،2023 کے الیکشن سے قبل سیاسی منظر نامہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر اپوزیشن این آر او نہیں مانگ رہی تو پھر محاذ آرائی کس بات کی ہے؟ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 9 جنوبی اضلاع کے لیے 600 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے جس کے تحت تعلیم، صحت، روزگار اور شاہراہوں کی تعمیر کی جائے گی۔


