شام میں ایک بار پھر ایران کی ملیشیاؤں پر نامعلوم طیاروں کے حملے،چھ افرادہلاک
دمشق:شام کے شہر البوکمال کے نواحی دیہی علاقے میں نامعلوم طیاروں کی فضائی بم باری کے نتیجے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ اس دوران البوکمال کے مغرب میں ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر 10 سے زیادہ حملے کیے گئے۔ جن میں البوکمال کے اطراف ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں مذکورہ ملیشیاؤں کے 6 ارکان ہلاک ہوئے اور ملیشیا کی عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
Load/Hide Comments


