اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی یا نہیں؟ سعودی مؤقف آگیا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
سعودی عرب نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کر دی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب کے دوران ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام شریک تھے۔
خیال رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں