افغانستان، جھڑپوں میں 9 طالبان ہلاک،متعدد زخمی

کابل :افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 9 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع اوبی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر اچانک دھاوا بول دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فضائی اور زمینی حملہ کیا جھڑپوں کے نتیجے میں نو طالبان ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں