کورونا،جرمنی اور جنوبی کوریا میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے
برلن / سیؤل:موسم بہار میں کورونا وائرس کی وباء پر بہترانداز میں قابو پانے والے ملکوں جرمنی اور جنوبی کوریا میں مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا میں مسلسل دوسرے روز 500 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہونے سے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے۔ دوسری جانب جرمنی میں 22 ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ملک بھر میں پابندیاں مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔یونان میں لاک ڈاؤن میں 7 دسمبر تک توسیع کردی گئی تاہم برطانیہ اور فرانس نے پابندیوں میں نرمی کاعندیہ دیا ہے۔ادھر روس میں گھر پر رہنے کی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے۔امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کے تہوار پر نیویارک میں سالانہ پریڈ کا محدود پیمانے پر انعقاد کیا گیا اور شہریوں نے شرکت کی بجائے ٹی وی پر پریڈ دیکھی ہے، جبکہ جاپان میں نئے سال کا ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔


