گورنر سندھ نے بابا گرو نانک کے551ویں جنم دن کے موقع پر کیک کاٹا
کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں،پاکستان میں کوئی بھی سیکنڈ کلاس شہری نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ سکھ برادری ہمیشہ سے ہمارے دل کے قریب رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے551ویں جنم دن کے موقع پر گورنر ھاؤس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر سندھ نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
Load/Hide Comments


