جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے
اسلام آباد:پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے۔اپنے ملتان کے دورے سے مشہور ملتانی سوہن حلوا لایا, برنہارڈ شیلاگہگ نے ٹوئٹر پر کہاکہ اپنے ملتان کے دورے سے لایا ہوا مشہور ملتانی سوہن حلوا میں نے ہمارے باورچی حسین کے ساتھ کھا کردیکھا۔برنہارڈ شیلاگہگ کے مطابق ہمارے باورچی حسین نے مشورہ دیا کہ اسے چائے کے ساتھ کھایا جائے،اتنا عمدہ ذائقہ اور اس پر خشک میوہ جات نے مزہ دوبالا کردیا، پاکستان میں موسم سرما کی سوغات کا اس سیاچھا انتظام شایدہی کوئی اور ہو۔
Load/Hide Comments


