پی پی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے،شیری رحمن

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے۔ پیپلز پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہدا پیپلز پارٹی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 53 سال پہلے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاست میں انقلاب لائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ پھانسیاں، گولیاں، بم دھماکے، کوڑے، جلاوطنی اور قید پیپلز پارٹی کو عوام اور آئین کی جدوجہد سے ہٹا نہیں سکتیں، پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی بانی جماعت ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین اور عوام کی حکمرانی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک کو ایک ٹولے نے تبدیلی کے نام پر یرغمال بنایا ہوا ہے، اس ٹولے سے ملک اور جمہوریت کو آزاد کرنا ہے، پیپلز پارٹی اور عوام کو آج بھی جمہوریت کے لبادے میں بیٹھے فاشسٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں