ہمارے کیس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج بھی درخواست کی ہے کہ ہمارے کیس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے،اس کیس کے شکایت کنندہ شیخ رشید احمد صاحب ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ انہیں بلائیں اور پوچھیں کیا جرم ہوا ہے،کل ہماری پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی،وفاقی وزرا کو تکلیف اٹھانا پڑی، جواب ان کے پاس تھا ہی نہیں،گردشی قرضے میں اضافے کی وجوہات وہ نہیں بتا سکے، احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک وزیر صاحب دو سال سے کہہ رہے ہیں ن لیگ نے بڑی مہنگی بجلی لگا دی،دو سال سے ایسا کہہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہے،حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ نے سستی بجلی لگائی ہے،اس حکومت نے دو سال میں کوئی کھمبا بھی لگایا ہو تو تصویر بھیج دیں ہمیں، وفاقی وزرا بھی شیخ رشید کی طرح نیب کو درخواست بھیجیں،یہ معاملہ بھی نیب کو بھیجیں تاکہ اس کی بھی تفتیش ہو جائے،ایک وفاقی وزیر کا پاور پلانٹ دس سال سے ڈیزل پر چلتا رہا،وہ وزیر بتائیں جب ان کا پلانٹ ڈیزل سے ایل این جی پر آیا تو کتنا فرق پڑا،میں وزیر صاحب کا نام نہیں لوں گا نام ان کو مبارک ہو، پنتالیس منٹ کی پریس کانفرنس میں کل عوام کو ایک جواب نہیں مل سکا، میرا سیدھا سوال وفاقی وزیر سے ہے آپ کا پلانٹ ایل این جی پر جانے سے کتنی بچت ہوئی،اگر انہوں نے نہ بتایا تو میں پریس کانفرنس کر کے سب بتاوں گا،چوہدری نثار کا لاہور جانا اقدار کا معاملہ ہے ان کا پرانا تعلق ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چئیرمین نیب کہتے ہیں وہ چہرے نہیں کیس دیکھتے ہیں لیکن چہرے ان کو پھر یہی نظر آجاتے ہیں، احسن اقبال کا سپورٹس سٹی انہیں نظر آتا ہے کرتارپور نظر نہیں آتا۔#/s#


