وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا، فروغ نسیم
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
ترجمان وزارت قانون نے تصدیق کردی ہے جبکہ فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا۔
پاکستان: کورونا کی لہر میں تیزی، ایک روز میں ریکارڈ 75 اموات
وزیر قانون نے اپنی صحت کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں