پارٹی قیادت کا حکم ہوا تو استعفیٰ دینے میں تاخیر نہیں ہوگی، ناصر شاہ
کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے وزیراعظم عمران خان گھبرا گئے ہیں۔پارٹی قیادت کا حکم ہوا تو استعفیٰ دینے میں تاخیر نہیں ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی وجہ سے وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیراعظم نے پہلے منہ پر ہاتھ پھیرے ان کرسیوں اور مائیک سسٹم والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، مانگے تانگے کی یہ حکومت جنوری میں ختم ہوگی۔انہووں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا حکم ہوا تو استعفی دینے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


