امریکا: امارات کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ روکنے کا بل مسترد

صدر ٹرمپ کی ویٹوکی دھمکی کے بعد امریکی سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ روکنے سے متعلق بل کو مسترد کردیا۔
امریکی سینیٹ میں متحد عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کے حق میں 50 اورمخالفت میں46 ووٹ آئے۔
امریکی سینیٹ کے بیشتر ارکان نے معاہدہ کے مخالف سینیٹرز کے اس خدشہ کو مسترد کردیا جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت سے مشرق وسطیٰ میں اسلحہ کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
ایک معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کیے جانے ہیں جس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سمیت فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں