مجھے نہیں ،بیوی کو تو ایوارڈ مل رہا ہے، شاہ رخ خان

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان طویل عرصے سے سپر ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈز بھی نہیں مل رہے۔

تاہم ان کی اہلیہ گوری خان کو ایک میگزین کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر شاہ رخ خان نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘آرکیٹیکچرل ڈائجیسٹ’ (اے ڈی) کی جانب سے گوری خان کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا اور انہیں ٹرافی بھی دی گئی۔

گوری خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ‘میں اے ڈی 100 کا حصہ بننے اور ٹرافی حاصل کرنے پر کافی پرجوش ہوں’۔

اس پوسٹ پر شاہ رخ خان نے اپنا تبصرہ کچھ اس طرح کیا ، ‘چلو گھر میں کسی کو تو ایوارڈز مل رہے ہیں’۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار فلم ‘زیرو’ میں جلوہ گر ہوئے تھے لیکن فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت نہیں ہوئی تھی۔

اس کے بعد شاہ رخ نے دو سال کا وقفہ کیا اور اب وہ دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ‘پٹھان’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں