پسنی ، گاڑی حادثے کا شکاار ایک شخص جاں بحق 3 افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار)پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پرشادی کور کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ایک شخص جاں بحق 3 زخمی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر شادی کور کے قریب کار گاڑی نمبرAaQ380حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار محبوب سکنہ تربت موقع پر جاں بحق جبکہ 3 مسافر فیصل سکنہ کراچی،نوربخش سکنہ پسنی اور سہیل سکنہ تربت زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر پسنی منتقل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں