گوگل فوٹوز کا نیا فیچر آپ کے پرانے فون کو آئی فون جیسا بنادے گا

ایسا گوگل فوٹوز سے ممکن ہوگا اور اس کے لیے گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر سنیماٹک فوٹوز کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

گوگل فوٹوز کے پراڈکٹ منیجر جیمی ایسپنل نے اس حوالے سے بتایا ‘اس مقصد کے لیے ہم نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ کسی تصویر کی ڈیپتھ کی پیشگوئی کی جاسکے اور ایک اس منظر کا تھری ڈی ورژن تیار کیا جاسکے، حالانکہ اصل تصویر میں اس طرح کی گہرائی کیمرا فراہم نہیں کرپاتا’۔

جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ میموریز میں تصاویر کو اس نئے انداز سے دیکھ سکیں گے اور اپنے پیاروں سے مختصر ویڈیو کلپ کی شکل میں اسے شیئر کرسکیں گے۔

گوگل فوٹوز میں ایک اور اپ ڈیٹ بھی کی جارہی ہے جس کے تحت میموریز کے سیکشن میں فیورٹ لوگوں اور سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں