کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ڈبلیو ایچ او کی کورونا وائرس پھیلاو سے متعلق ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کےدورے کا خیرمقدم کیا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ وہ کوروناوائرس کےپھیلاؤ اور اس کے خلاف ابتدائی فتح حاصل کرنے میں ڈبلیو ایچ او کیساتھ تعاون بڑھانےکیلئے تیار ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ادارے کے اس کے ماہرین جنوری کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے، اور کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کرینگے۔عالمی ادارہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں چین سے رابطے میں تھے، چین نے ادارے کے ماہرین کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔کورونا کی ابتدائی ریسرچ پہلے چینی سائنسدانوں نے خودکی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق چین عالمی ماہرین کو ان تمام ابتدائی سیمپلز تک رسائی دیگا، جس سے وائرس کو سمجھنے اور اس کے انسانوں میں پھیلنے کی وجہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین ووہان کی اُس جانوروں کی مارکیٹ کا بھی دورہ کرینگے، جسے کورونا پھیلنے کے بعد چین نے بند کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں