صوبائی حکومتیں مکمل ناکام،بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی نظام کی تشکیل نو ضروری ہے، پاکستان میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے، صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہیں۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعید غنی کے وفاق پر اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی بے سروپا گفتگو سے آپ نے بھٹو اور بینظیر کی وفاقی جماعت کو اندرون سندھ کی قوم پرست جماعت میں تبدیل کر دیا ہے، 1940 میں صوبوں نے ہی وفاق کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا،صوبے کماتے اور وفاق کی ضرورت نہ ہوتی تو آپ کے بزرگ وفاق کی تشکیل کا فیصلہ نہ کرتے، عقل اور شعور کی بحث کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی نظام کی تشکیل نو ضروری ہے، وزیر اعلیٰ کواختیارات اضلاع اور تحصیلوں کے ساتھ شیئر کرنے ہوں گے ورنہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہے، پاکستان میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں