مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیاہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور/کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاؤن خصوصی برائیے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، حقائق چھپ نہیں سکتے۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئیعمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔
Load/Hide Comments


