کرونا وائرس کیسز میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کرونا وائرس کے پچاسی ہزار کیسز کے ساتھ اب پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ اس سے پہلے چین 81,782 پر پہلے جبکہ اٹلی 80,589 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔البتہ اموات کے لحاظ سے ابھی تک اٹلی سب سے آگے ہے اور اس وقت کرونا وائرس سے امریکا میں اب تک 1300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یاد رہیں کہ عالمگیر وباء کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں کرفیو نافذ ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں