ٹرمپ کی بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں کے معاملے پر ایران کو دھمکی
واشنگٹن، تہران:ٹرمپ نے عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں کے معاملے پر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی اہلکار کی ہلاکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے ایران کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بھی امریکی اہلکار مارا گیا تو وہ ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے، اس لیے ایران اس پر غور کرے۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ امریکی سفارت خانے پر حالیہ حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ ایرانی ساختہ تھے۔دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسے ٹرمپ کی طرف سے ملک کے اندر تباہ کن ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments


