تہران کے قریب برفانی تودے گرنے کے باعث10 افراد ہلاک

تہران :ایرانی دارالحکومت تہران کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودے گرنے کے سبب کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ برفانی طوفان کی زد میں چار مختلف علاقے آئے ہیں اور امدادی ٹیمیں متعدد لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق برفانی طوفان کی زد میں چار مختلف علاقے آئے ہیں اور امدادی ٹیمیں متعدد لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ البروز پہاڑی سلسلے میں یہ برفانی تودے گرنے کا یہ واقعہ جمعہ کے دن شدید برفباری اور تیز ہواؤں کے بعد پیش آیا۔ اس علاقے میں برفانی تودے گرنے کے واقعات شاذ ونادر ہی پیش آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں