وزیراعظم عمران خان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید کردی گئی

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید کردی گئی۔سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بارے میں غیر ملکی ٹی وی کی خبر کی تردید کی۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ سب کو جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے، برائے مہربانی متعلقہ ٹی وی اپنی خبردرست کرے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی ویب ٹی وی نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں