شام، مسلح افراد کے بس پر حملے میں 9 شہری جاں بحق

شام میں مسلح افراد کے بس پر حملے میں 9 شہری جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
سیریئن آبزرویٹری نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز رقہ سے دمشق جانے والی بس پرہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامی حکومت کے 7 فوجی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام شہری ہیں۔
شام میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فوجیوں کی بس پر کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔
کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں