مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں پی ایم ہاؤس میں گڑ بڑ ہے، قادر پٹیل
اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ پی ایم ہاؤس میں گڑ بڑ ہے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے، مراد سعید بتائیں کہ علیمہ باجی کو کس نے این آر او دیا؟۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے وزیر اعظم خود شوگر مافیا کے ڈیڈی بنے ہوئے ہیں، وزیر اعظم کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے۔
Load/Hide Comments


