بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 10نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کوروناوائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے تین اضلاع سے دس نئے مریض سامنے آئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک اورشخص کی جان لے لی محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 527افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے تین اضلاع سے دس نئے کیسز سامنے آئے،ان میں پانچ کیسز کوئٹہ،چار چاغی اور ایک کیس لسبیلہ سے رپورٹ ہواجس کے بعدصوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار798ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 5مریضوں کو ہائی آکیسجن فلو پر رکھا گیا ہے تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا6 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار363ہوگئی بلوچستان میں چو بیس گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد194 ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے323ٹیسٹ کئے گئے،اس دوران کورونا کے5 مریض سامنے آئے، صوبے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.8جبکہ کوئٹہ میں یہ شرح 1.5 فیصد رہی رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں