شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت بگڑگئی، کینسر ہسپتال منتقل
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر کینسر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔شہباز شریف کو انمول کینسر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سکین کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور ہسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور وہ لندن میں زیرعلاج رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول ہسپتال میں موجود ہیں۔طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد شہباز شریف کو ہسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


