بلوچستان، دو مزید لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان، ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے دو مزید لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے دو سال قبل گمشدگی کے شکار ہونے والے فیض محمد ولد پیر محمد بگٹی اور گزر ولد واسو بگٹی بازیاب ہو گئے، خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے بلوچستان سے گمشدگی کے شکار دو درجن کے قریب افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


