گوادر کے بعد گلگت بلتستان کے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل
گلگت:صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کردیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئرکریں۔ ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے دنیائے کرکٹ میں ختم بھی نہیں ہوئے تھے کہ اب ایک اور کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں، اس میدان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ گرانڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم ہے تو بتایا جائے
Load/Hide Comments


