نوشکی،کم عمر طالب علم کو نشہ آور انجکشن لگاکر اغواء کرنے کی کوشش ناکام
نوشکی :نوشکی کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار افرادکیکمسن بچے کو نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد اغوا کرنے کی کوشش، موٹر سائیکل سواروں نے ناکام بنادی،بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق علی الصبح نوشکی شہر سے مغرب کی جانب واقع کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار تین افراد جس میں ایک خاتون بھی سوارتھی کلی شریف خان میں صبح کے وقت کمسن بچہ سکول جانے کے لئے گاڑی کے انتظار میں تھا اسی اثنا میں ٹوڈی گاڑی رک کر کمسن بچہ کو بے ہوشی کی انجکشن لگانے کی کوشش کی گئی بچے کے رونے کے بعد موٹر سائیکل سوار کے آنے کے باعث ٹوڈی گاڑی کمسن بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،کمسن بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا، جن کی علاج معالجہ کیا گیا،اس موقع پر کمسن بچہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں کھڑا تھا روڈ پر اسی اثنا میں ٹوڈی گاڑی میں تین افراد اور ایک خاتون تھا اور مجھے انجکشن لگایامیرے شور شرابے پر وہ مجھ چھوڑ کر فرار ہوگئے، واضح رہے جب بچہ کو سول ہسپتال لایا گیا تو وہ انتہائی خوفزدہ تھا، نوشکی کے عوامی حلقوں نے پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہیکہ نوشکی کے شہری اپنے بچوں کی حفاظت خود کریں


