بلوچستان، لاپتہ افرادکمیشن کی جانب سے کیسز کی سماعت جاری

کوئٹہ:بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت جاری تیسرے روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تاہم کسی بھی لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق نہ ہوسکی، محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے ہیں،سماعت کے تیسرے روز کمیشن نے گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے،جن میں چار کا تعلق ضلع پنجگور اور تین کا تعلق ضلع آواران سے تھا تاہم بدھ کو کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی لاپتہ بازیابی کمیشن اب تک تین روز کے دوران 29لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے،جن مین تین لاپتہ افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی تھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت 13فروری تک جاری رہے گی چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طورپر 63لاپتہ کیسز کی سماعت کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں