ابوظہی کے رائل فیملی کے سربراہان ٹیم کے ہمراہ تلور کا شکار کرنے کیلئے پسنی پہنچ گئے

پسنی (بیورورپورٹ)ابوظبہی رولنگ فیملی کے ممبر اور امارات کے ملٹری آفیسر ایچ ایچ شیخ سلطان بن خلیفہ اپنی ٹیم کے ساتھ پسنی پہنچ گئے،سیکورٹی کے حصارمیں انہیں شیخ سرورپیلس پہنچایا گیا،جبکہ ڈپٹی پرائم منسٹر اینڈ منسٹر آف انٹریر ایچ ایچ شیخ سیف بن نہیان بھی اپنے 13رکنی وفد کے ساتھ پسنی پہنچ گئے،ابوظبہی کے رائل فیملی کے سربراہان اپنے قیام کے دوران تلور کا شکار بھی کرینگے واضح رہے کہ واضح رہے کہ شیخ سرور بن الہیان اپنے 22 رُکنی وفد کے ساتھ پہلے سے پسنی میں موجود ہیں زرائع نے بتایا کہ ابوظبہی کے رائل فیملی آج پسنی کے شیخ سرور پیلس میں اپنا روایتی بیٹھک بھی کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں