حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، پرنس آغاعمر

قلات (آن لائن)پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قلات شاہی محل میں بلوچی جرگہ منعقد کرنے کا مقصد تنازعے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے کیونکہ اس وقت ملکی حالات ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں کہ اس وقت امن و امان کی انتہائی ضرورت ہے ملکی امن وامان کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقائی یا ملکی حالات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اسطرح کے نازک حالات میں تمام سازشی عناصر کو روکا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے مزید کہاکہ ہم سے تمام بلوچ قوم کیلئے اور پورے ملک کے لئے جو بہتری ہوسکے گا اس میں ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں