کوریا سے پاکستان آنیوالی الیکٹرک کاریں لیجانے والے ٹریلر کو حادثہ، گاڑیاں تباہ

نواب شاہ: قومی شاہراہ پر الیکٹرک کاریں لانے والا ٹریلر الٹ گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق نواب شاہ پر دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر الٹ گیا جس میں الیکٹرک کاریں لوڈ تھیں۔
موٹرے پولیس کا بتانا ہیکہ ٹریلرکراچی سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ٹرک پر لوڈ 13 الیکٹرک کاریں تباہ ہوگئیں اور یہ کاریں کوریا سے پاکستان پہنچی تھیں۔
موٹروے پولیس کی جانب سے اب تک حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں