شمالی وزیرستان، گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

وزیرستان:شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق گاؤں خدی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ ضلع شمالی وزیرستان کی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں