سینیٹ ٹکٹ دینے پر عمران خان کا مشکورہوں، عبدالقادر

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے سینیٹ محمد عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب ہو کر ایوان بالا میں بلوچستان کی تمام طبقات کی نمائندگی کا حق ادا کرینگے، تحریک انصاف کا ایک رہنما اپنے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مرکزی قیادت کے فیصلے سے انکاری ہے ہفتے کو کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کا سینٹ کا ٹکٹ ملنے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کوئٹہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے سینیٹ محمد عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان، تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین اور تمام پارٹی قیادت کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے.عبدالقادر گزشتہ آٹھ سال سے تحریک انصاف سے وابسطہ ہیں اور انہوں نے 2017 میں تحریک انصاف کے تاریخی دھرنے کو کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا تھامحمد عبدالقادر نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات ایوان زریں میں تحریک انصاف کی برتری ثابت کر دیں گے اور گزشتہ سالوں میں جو اہم قانون سازی اپوزیشن کی بددیانتی کی وجہ سے نہیں ہو سکی وہ خوش اسلوبی سے انجام پائے گی انہوں نے کہا سینٹ کے انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرانے سے ماضی میں کی گئی خریدوفروخت کا سلسلہ رک جائے گا اور تمام امیدوار پارٹی ڈسپلن کے مطابق اور میرٹ پر ہی منتخب ہو سکیں گے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے سینیٹ محمد عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان سے پڑھے لکھے اور روشن خیال لوگوں کو ایوان زریں میں لانے سے صوبے کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا. اور اس کا سہرا بھی وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی جام کمال اور پارٹی کی اعلی قیادت کو جائے گا.عبدالقادر نے جو خود تعمیراتی شعبے سے وابسطہ ہیں کہا کہ خکومت نے تعمیراتی شعبہ کو انڈسٹری کا درجہ دے کر ملکی معیشت میں استحکام پیدا کیا. اور یہی وہ شعبہ ہے جو درپیش معاشی چیلنجز سے ملک و قوم کو نکال لے گاانہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے وژن سے سو فیصد متفق ہیں اور ماضی میں کی گئی کرپشن اور غلطیوں کو ٹھیک کرنے کی خاطر پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں