اوپن یا خفیہ بیلٹ سے فرق نہیں پڑتا، بکاؤ مال بک جاتا ہے، شیخ رشید
موسم بدل گیا اور مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی دعوت واپس لیتا ہوں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اوپن یا خفیہ بیلٹ سے فرق نہیں پڑتا، بکاؤ مال بک جاتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھاکہ جس اسمبلی کو گالی دیتے ہیں اُسی سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں، موسم بدل گیا اور مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی دعوت واپس لیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اوپن یا خفیہ بیلٹ سے فرق نہیں پڑتا، بکاؤ مال بک جاتا ہے، آصف زرداری کو ان کی بات سمجھ آگئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ قانون کے دائرے میں لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، خلاف ورزی ہوئی تو جگہ جگہ رکاوٹ ملے گی اور سب سے آگے وہ خود ہوں گے۔
Load/Hide Comments


