غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 33پاکستانی شہری گرفتار

تفتان : ایرانی حکام نے 33پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے33پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا گرفتار افراد میں سے 17کا تعلق پنجاب، 7کا خیبر پختونخواہ، 7کا سندھ اور 2افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ 31افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے باعث ایران واپس کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تفتان سرحد پر اسکریننگ کی بعد ازاں انہیں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں